عطیات
مسجد کو عطیات دینے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں
حدیث نمبر ۱
عَنْ عُثْمَانَ رضی الله عنه قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : مَنْ بَنٰی مَسْجِدًا يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اﷲِ عزوجل بَنَی اﷲُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَهَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ.
(1 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب المساجد، باب من بنی مسجداً، 1 / 172، الرقم : 439، ومسلم في الصحيح، کتاب المساجد ومواضع الصلاة، باب فضل بناء المسجد والحث عليها، 1 / 378، الرقم : 533، والنسائي في السنن، کتاب المساجد، باب الفضل في بناء المساجد، 2 / 31، الرقم : 688، وابن ماجه في السنن، کتاب المساجد والجماعات، باب من بنی ﷲ مسجدا، 1 / 243، الرقم : 735.)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بنائے گا۔ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور مذکورہ الفاظ مسلم کے ہیں۔
حدیث نمبر ۱
2. عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم أَنَّهُ قَالَ : مَنْ بَنٰیِ ﷲِ مَسْجِدًا، صَغِيْرًا کَانَ أَوْ کَبِيْرًا : بَنَی اﷲُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ يَعْلَی.
2 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب أبواب الصلاة، باب ما جاء في فضل بنيان المسجد، 2 / 135، الرقم : 319، وأبو يعلی في المسند، 7 / 277، الرقم : 4298، والبخاري في التاريخ الکبير، 5 / 329، الرقم : 1047.
حضرت انس رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے اللہ تعالیٰ (کی رضا) کے لیے چھوٹی یا بڑی مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ اس حدیث کو امام ترمذی اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے۔
حدیث نمبر 3
3. عَنْ جَابِرٍ رضی الله عنه، عَنْ رَسُوْلِ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ : مَنْ بَنٰی مَسْجِدًاِ ﷲِ کَمَفْحَصِ قَطَاةٍ أَوْ أَصْغَرَ بَنَی اﷲُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه وَابْنُ خُزَيْمَةَ.
3 : أخرجه ابن ماجه في السنن، کتاب المساجد والجماعات، باب من بنی ﷲ مسجدا، 1 / 244، الرقم : 738، وابن خزيمة في الصحيح، 2 / 269، الرقم : 1292.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد بنائے گا، اگرچہ چیل کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو یا اس سے بھی چھوٹی ہو، اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بنائے گا۔ اس حدیث کو امام ابن ماجہ اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔
عطیات بذریعہ آن لائن
براہ مہربانی اگر آپ آن لائن عطیات بھیجنا چاہیں تو نیچے دیئے ہوئے’’ Donate ‘‘ بٹن پر کلک کریں اور اپنے کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ ، پے پال (Paypal) اکاؤنٹ یا Postepay کے ذریعہ عطیات بھیجیں۔
ڈونیشن کیلئے آپ پہلے سے لکھی ہوئی رقم 250, 100, 50 میں سے کسی ایک کو سیلیکٹ کر سکتے ہیں یا پھر اگلے خانہ میں ان رقوم کے علاوہ اپنی خواہش کے مطابق رقم لکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد نیچے لسٹ میں آ پ ا پنی متعلقہ ڈونیشن کے مطابق ایک آپشن کو سیلیکٹ کریں ۔اگر مسجد کو ڈونیشن دینا چاہتے ہیں تو DONATE MUHAMMADIAH کو سیلیکٹ کریں یا اگر آپ زکوۃ یا فطرانہ دینا چاہتے ہیں DONATE ZAKAT/FITRANA کو سیلیکٹ کریں۔
بنک ٹرانسفر
براہ مہربانی اگر آپ بنک ٹرانسفر کے ذریعہ عطیات بھیجنا چاہتے ہیں تو درج ذیل بنک اکاؤنٹس میں کسی ایک اکاؤنٹ میں بھیج سکتے ہیں۔ شکریہ
IBAN BPER BANCA Via Milano BRESCIA
IT 96 X 05387 11240 000042699155
INTESTATO A: ASSOCIAZIONE CULTURALE ISLAMICA MUHAMMADIAH
Causale : Scrivi Codice Fiscale & Donazione
IBAN BPER BANCA Via xx settembre BRESCIA
IT 51 Y 05387 11202 000035197726
INTESTATO A: ASSOCIAZIONE CULTURALE ISLAMICA MUHAMMADIAH
Causale : Scrivi Codice Fiscale & Donazione
عطیات بذریعہ چیک
براہ مہربانی اگر آپ بذریعہ چیک عطیات دینا چاہیں تو محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد کے نام کا چیک بنائیں اور مسجد کے دفتر میں پہنچائیں یا کمیٹی کے کسی ممبر کو دیں۔
INTESTATO A: ASSOCIAZIONE CULTURALE ISLAMICA MUHAMMADIAH
Address : Via Della Volta, 155 – 25124 Brescia Italia
براہ مہربانی اگر آپ کسی اور ذریعہ سے عطیات بھیجنا چاہتے یا کسی انفارمیشن کی ضرورت ہے تو نیچے دیئے ہوئے فارم کو مکمل کریں اور (میسیج بھیجیں) کے بٹن پر کلک کریں۔ ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔
برائے رابطہ
محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیا اٹلی
25124 Brescia Italy
+39 388 1181716
+39 030 349687