پاکستانی کمیونٹی اٹلی کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدای سرگرمیاں جاری
محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیاء (اٹلی) نے 10ملین کی امداد روانہ کی امدادی پیکج میں اشیائےخوردونوش خیمے کمبل رضائیاں اور نقدی شامل کنسٹرکشن میڈیکل کیمپ اور صاف پانی پراجیکٹ بھی شامل مقامی عمائدین کا اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر۔
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا شاندار اقدام محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد (بریشیاء )اٹلی
کے رضاکار بے مثال قربانی، لا زوال جدوجہد ، حب الوطنی، بھائی چارے اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال بن گئے۔ 10ملین کی امداد لے کر سیلاب متاثرین کی دہلیز پر پہنچ گئے سنگلاخ چٹانوں کے مشکل راستوں پر محمدیہ کے رضاکار اپنے کندھوں پر امدادی سامان اٹھا کر متاثرین کے گھر گھر پہنچ گئے 2ماہ سے بلوچستان کے 7اضلاع میں جاری امدادی سرگرمیاں قابل تقلید ہیں۔ اٹلی کے علاقہ بریشیاء میں قائم محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد کی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کیلئے 10ملین سے زائد کا امدای پیکج بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کیا جس میں اشیاء خوردونوش پر مشتمل راشن پیکج ، کیش فوڈ پیکج، محمدیہ دسترخوان، سٹوڈنٹ ریلیف پیکج ،کمبل رضائیاں خیموں کے علاؤہ میڈیکل کیمپ کنسٹرکشن لائبریری اور صاف پانی پراجیکٹ شامل تھے جو ضلع بارکھان لورالائی موسیٰ خیل ، جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی اور جنوبی پنجاب کے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے گے23 جنوری 2023سے شروع ہونے والی امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں درجنوں مقامات پر بلوچستان کے مقامی عمائدین نے اٹلی سے آئے مہمانوں کا فقید المثال استقبال کیا امدادی تقریبات میں مقررین نے 10ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو امدادی پیکج فراہم کرنے پر پاکستانی کمیونٹی اٹلی اورمحمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیاء (اٹلی) اور اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا