آج محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیا کے وفد کی قونصلر جنرل آف پاکستان میلان جناب ڈاکٹر چوہدری منظور احمد اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی جناب رضوان صلابت صاحب سے ملاقات کی

آج محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیا کے وفد کی قونصلر جنرل آف پاکستان میلان جناب ڈاکٹر چوہدری منظور احمد اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی جناب رضوان صلابت صاحب سے ملاقات کی

آج محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیا کے وفد ذوالفقار حسین اور جناب تنویر صاحب نے انوار الحق صاحب کی سربراہی میں قونصلر جنرل آف پاکستان میلان جناب ڈاکٹر چوہدری منظور احمد اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی جناب رضوان صلابت صاحب سے ملاقات کی اور کمیونٹی کے اہم مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ جس میں خصوصی طور پر غیر رجسٹرڈ شرعی نکاح( یہ مسلئہ ان لوگوں کا ہے جنھوں نے اسلامی شریعت کے مطابق شادی کی تھی لیکن کہیں رجسٹرڈ نہیں کروائی تو وہ شریعت کے مطابق گواہوں کا ریکارڈ پیش کر کے نکاح کا سرٹیفیکیٹ کیلئے قونصلیٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ )اور بچوں سے متعلق کمیونٹی کو درپیش مسائل پرتفصیل سے بات ہوئی ۔ جس میں جناب قونصلرجنرل صاحب اور ویلفئیر اتاشی صاحب نے ذاتی طور پر گہری دلچسی لیتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جناب ڈاکٹر صاحب ہمہ جہت شحصیت کے مالک اور کمیونٹی سے متعلق انتہائی احساس اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں۔ دیار غیر ایسے قابل لوگ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔

محمدیہ اسلامی مرکز وجامع مسجد بریشیاکی کمیٹی نے سان ویچینسو دی پاؤلی سوسائٹی کو 4000 یورو کا چیک پیش کیا۔

محمدیہ اسلامی مرکز وجامع مسجد بریشیاکی کمیٹی نے سان ویچینسو دی پاؤلی سوسائٹی کو 4000 یورو کا چیک پیش کیا۔

یہ سوسائٹی ان لوگوں اور فیمیلیز کی رہائش کا انتظام کرتی ہے جن کے پاس رہائش کا کوئی انتظام نہ ہو۔ ان لوگوں میں مسلم فیمیلیز بھی شامل ہیں جن کا مختلف ممالک سے تعلق ہے۔ یہ سوسائٹی کسی رنگ ونسل اور مذہب کی تفریق کیے بغیر ان لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد نے ان کا جذبہ دیکھتے ہوئے انکی مدد کا سوچا اور انھیں خیراتی فنڈمیں سے 4000 یورو کا چیک سوسائٹی کی پریزیڈنٹ اورنیلا مارتینیلی کو پیش کیا۔ سوسائٹی کی پریزیڈنٹ نے اس کام کو بہت سراہا اوراپنی سوسائٹی کی ویب سائٹ اور مختلف اخبارات میں اس کا اظہار کیا۔

Need Help? Chat with us