یہ سوسائٹی ان لوگوں اور فیمیلیز کی رہائش کا انتظام کرتی ہے جن کے پاس رہائش کا کوئی انتظام نہ ہو۔ ان لوگوں میں مسلم فیمیلیز بھی شامل ہیں جن کا مختلف ممالک سے تعلق ہے۔ یہ سوسائٹی کسی رنگ ونسل اور مذہب کی تفریق کیے بغیر ان لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد نے ان کا جذبہ دیکھتے ہوئے انکی مدد کا سوچا اور انھیں خیراتی فنڈمیں سے 4000 یورو کا چیک سوسائٹی کی پریزیڈنٹ اورنیلا مارتینیلی کو پیش کیا۔ سوسائٹی کی پریزیڈنٹ نے اس کام کو بہت سراہا اوراپنی سوسائٹی کی ویب سائٹ اور مختلف اخبارات میں اس کا اظہار کیا۔